منیلا،20اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)فلپائنی رومن کیتھولک چرچ کے ایک سینیئر پادری سوکریٹس ویلیگیس نے فلپائن کے شمالی حصے میں منشیات فروشوں کو ہلاک یا گرفتار کرنے کی حکومتی مہم کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آرچ بشپ نے اپنے علاقے کے تمام گرجا گھروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر رات 15 منٹ تک گرجا گھر کی گھنٹیاں بجائیں اور یہ پولیس کریک ڈاؤن کے خلاف احتجاج ہو گا۔ اِس احتجاج کا آغاز منگل بائیس اگست سے ہو گا۔ یہ سلسلہ تین ماہ تک جاری رکھا جائے گا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران بُولاکان صوبے میں جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں 80 مشتبہ افراد کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔